موسم سرما کی پہلی برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ مری میں پہلی برف باری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نوشکی میں بارش کے باعث ڈوز کینال میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔

برفباری کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا داخلہ بند

بدھ کی رات سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی۔ مستونگ، قلات، تربت، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ اور مکران سمیت مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

موسم سرما کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پی ڈی ایم اے ریسکیو فورس، معاون عملہ اور پی ڈی ایم اے افسران کو ہر وقت دفاتر میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا۔
ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے سٹاف اور بھاری مشینری بھی پہاڑی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہے
پی ڈی ایم اے کے تمام اہلکاروں نے اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کے بادل جم گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ گلبرگ، لکشمی چوک، جوہر ٹان، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے باعث سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا
موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد انتظامیہ بھی متحرک، موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔

بلوچستان میں برفباری، ہنگامی حالت نافذ کردی گئی

پشاور میں بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جب کہ دھند میں کمی آئی ہے، نوشہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

پاراچنار میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پہاڑوں اور درختوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 4 تک گر گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca