سعودی عرب میں شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی گاڑی متعارف

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی گاڑی متعارف کرائی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سولر سسٹم سے لیس گاڑی دن میں شمسی توانائی جبکہ رات میں اسٹوریج الیکٹرک سسٹم سے چلائی جاسکتی ہے۔ریاض میں لاجسٹک سروسز کی نمائش میں شریک وی گو گروپ کے سی ای او عبداللہ السبیعی نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی پہلی گاڑی ہے جو مکمل طورپر شمسی توانائی سے چلتی ہے۔عبداللہ السبیعی جو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جنہوں نے اپنے فارغ وقت کو مصروف کرنے کیلیے سولر انرجی وہیکل مملکت میں متعارف کرائی۔ان کہنا تھا کہ عالمی سطح پراپنی نوعیت کی پہلی کار ہے جو مکمل طورپر سولرسسٹم سے چلتی ہے۔

شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ دن میں براہ راست سورج کی روشنی سے گاڑی چلتی ہے جبکہ رات میں اسے بجلی کے ذریعے چارج کرکے چلایا جاسکتا ہیان کا مزید کہنا تھا کہ کارکی بیٹری کو ایک بار چارج کرنے کے بعد 500 کلو میٹر تک باسانی چلایا جاسکتا ہے۔ کار میں نصب بیٹری کو چارج کرنے کے دوآپشنز دیے گئے ہیں جن میں سولر سسٹم اور دوسرا الیکٹریکل چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین سے الیکٹرک موٹرسائیکل تیار کراتی ہے جو ایک مرتبہ چارج کرنے 150 کلو میٹر تک کی مسافت باسانی طے کرسکتی ہیں۔وی گو گروپ کے سی ای او کا کہنا تھا چین سے مطلوبہ گاڑیاں تیار کرانے کے بعد انہیں سعودی عرب میں اسمبل کیا جاتا ہے جس سے سعودی نوجوانوں کو بھی اس صنعت میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا