192
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس سے سستا تیل خریدنے کے حوالے سے ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل جلد سے جلد پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ روس سے خام تیل کا پہلا ٹرائل کارگو اپریل میں لانے کا منصوبہ ہے، خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط تک متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں
روس سے تیل کی ترسیل دو ماہ بعد شروع ہو جائے گی: مصدق ملک
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے تیل درآمد کرنے کے لیے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے، ایس پی وی کمپنی کے قیام کے لیے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
امریکہ کو بتادیا کہ ہم روس سے تیل خریدیں گے ، اسحاق ڈار
دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کے لیے دونوں ممالک مکمل رابطے میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے روسی وفد نے کراچی میں پی ایس او حکام سے بات چیت بھی کی۔