اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عرب ملک کا پہلا ورلڈ کپ قطر میں جشن ، قطر میں آج فٹبال کے میدان سجنے کو تیار ہیں اور دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈ کپ کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ قطر اور ایکواڈور کی میزبان ٹیموں کے درمیان۔ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
عرب دنیا میں فٹبال کا پہلا ورلڈ کپ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے، قطر کی سڑکیں عید کے موڈ میں ہیں، ورلڈ کپ کے لیے قطر کی گلیوں اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف ممالک سے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف طریقے اور انداز اپناتے نظر آ رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کا آغاز میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان آلبیٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے ہوگا اور میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر قطر نے اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔