257
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خالصتان تحریک کے حامیوں نے برسبین میں بھارتی قونصل خانے پر خالصتان کا پرچم لہرایا۔
ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے آسٹریلیا کے اہم دورے کے بعد پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایک وائرل ویڈیو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کو ہندوستان میں ایک ‘بیوہ کالونی کا دورہ کرنے کو کہا گیا ہے۔اندرا گاندھی کے قتل کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی سینکڑوں خواتین بیوہ کالونی میں رہ رہی ہیں۔واضح رہے کہ جی 20 وزراء کا اجلاس آئندہ ماہ مارچ میں نئی دہلی میں ہوگا۔