اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز) عمران خان کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
پی ٹی آئی کے سربراہ کی دائیں ٹانگ میں تین زخم آئے جب کہ دائیں ران میں دو اور گھٹنے میں ایک زخم آیا۔
زخم ابھی تک گہرے ہیں اور مندمل نہیں ہوئے ہیں۔
شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کے زخموں کا طبی معائنہ کیا اور ان پر نئی پٹی لگائی۔
ڈاکٹرز آنے والے دنوں میں عمران خان کے زخم کی دیکھ بھال کرتے رہیں گے۔
سابق وزیراعظم عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے قبل، پی ٹی آئی نے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت سپریم کورٹ کی مختلف رجسٹریوں میں درخواستیں دائر کیں جس میں وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان نے پنجاب پولیس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ایف آئی آر میں جن افراد کا حوالہ دیا گیا ہے ان کو نامزد نہیں کیا۔
اس سے قبل عمران خان نے اشعاربھی ٹویٹ کئے
یہ اشعار ان انسانی معاشروں کیجانب اشارہ کرتے ہیں جو ناانصافی کے سامنے غیرجانبداریت کا عذر اور جواز تراشتےاور اپنی اخلاقی تنزلی کے پیشِ نظر رب العزت سےکسی نوعیت کی نعمتوں کےطلبگار بھی نہیں ہوسکتے کیونکہ خالقِ کائنات نے تو قرآنِ عظیم الشان میں
”امر بالمعروف و نہی عن المنکر“ pic.twitter.com/5Rm75a07az— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2022