بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں،وزیر خارجہ

نگر ان وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لہٰذا بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ علاقے کے تعین کا کوئی حق نہیں ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ ریاست پاکستان بھی بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں اور اس حوالے سے پاکستان جلد تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائے گا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، بھارتی عدالت نے بابری مسجد کیس میں غلط فیصلہ دیا، بھارتی قانونی ماہرین کا بھی ماننا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری ہے، بھارت کئی دہائیوں سے سلامتی کونسل کے فیصلوں کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت سلامتی کونسل کے 1952 کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ شخصی آزادی ہے اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے۔ مقبوضہ وادی میں انتخابات کشمیری عوام کا حق خودارادیت پورا نہیں کرسکتے۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو عالمی قانون تسلیم نہیں کرتا، پاکستان اس معاملے کو او آئی سی کے سامنے اٹھائے گا، پاکستان بھارتی عدالتی فیصلے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور یورپی پارلیمنٹ کو آگاہ کرے گا۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔