ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ماہ رمضان میں ملاقات پر اتفاق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے ماہ رمضان میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان المبارک میں ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔

مشرق وسطی کی سیاست میں اہم پیش رفت میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں ماہ رمضان کے وسط میں ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل میں کا لےقانون کیخلاف احتجاج،، پارلیمنٹ کا گھیراؤ

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دونوں وزرا نے رمضان المبارک میں ملاقات پر اتفاق کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی تاہم دونوں کے درمیان اپریل میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com