دفتر خارجہ نےبیل آؤٹ پیکج کے بدلے یوکرین کو ہتھیاروں کی مبینہ فروخت کی رپورٹس مسترد کردیں

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دفتر خارجہ نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے بدلے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی مبینہ فروخت سے متعلق میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔
دی انٹرسیپٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ ڈیل کے تحت امریکہ کو ‘خفیہ ہتھیاروں کی فروخت میں مصروف تھا۔ .

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ "ان ہتھیاروں کی فروخت کا مقصد یوکرین کی فوج کو سپلائی کرنا تھا، جس سے پاکستان کو روس یوکرین تنازعہ کا فریق بننے پر مجبور کیا گیا
اس معاملے کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی انتظامات پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے لیے کامیابی سے مذاکرات ہوئے، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مناسب نہیں
زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں غیر جانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے اور اس تناظر میں انہیں کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا