سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع کردیا گیا،عمران خان پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی کاپیاں لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
اڈیالہ جیل کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مختصر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

سائفر کیس، عمران خان کی درخواست پر دو تین دن میں فیصلہ کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ 

پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ وہ کیس کی مکمل نقول فراہم نہیں کر سکتے تاہم ضروری نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کہا کہ تمام سرکاری گواہوں کو چارج شیٹ کے ساتھ 17 اکتوبر کو طلب کیا جائے گا۔عدالتی حکم کے ساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔۔
بعد ازاں ایف آئی اے کی ٹیم، پراسیکیوٹر اور جج جیل کی عدالت سے چلے گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com