سابق سی آئی اے سربراہ نے ٹرمپ کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں داخلی سطح پر بھی ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات سامنے آنے لگے ہیں

جہاں امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جان برینن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان برینن نے کہا ہے کہ وہ ایران کے مؤقف کو ٹرمپ کے دعوؤں کے مقابلے میں زیادہ قابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد حقائق اور شواہد سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور اپنی پالیسی کی ناکامی سے نکلنے کے لیے بیانیہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہے یا وہ امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ برینن کے مطابق زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اور ایران مسلسل اپنے مؤقف پر قائم ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق جان برینن کا یہ بیان نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے ایک تجربہ کار اور باخبر رکن رہ چکے ہیں۔ ان کی رائے کو امریکہ کی پالیسیوں کے تناظر میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ برینن کے اس مؤقف نے نہ صرف ٹرمپ کے دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ امریکی پالیسی کے اندرونی تضادات کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات عالمی سطح پر بیانیے کو متاثر کر سکتے ہیں اور اس سے امریکہ کی سفارتی پوزیشن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں