سابق سربراہ آئی ایم ایف بھی کرپٹ نکلے ،پانچ سال قید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہسپانوی عدالت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سابق سربراہ روڈریگو ریتو کو بدعنوانی کے الزام میں تقریباً پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے سابق سربراہ روڈریگو کو ایک سال طویل مقدمے کی سماعت کے بعد ہسپانوی ٹیکس حکام کے خلاف مقدمے میں تین جرائم کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے سابق سربراہ پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس میں پبلک سیکٹر سے باہر کے لوگ شامل ہیں اور انہیں ان جرائم کے لیے 4 سال، 9 ماہ اور ایک دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے روڈریگو ریٹو کو ٹیکس حکام کو 2.08 ملین ڈالر کے ساتھ ساتھ 568،413 یورو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت کے ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے اور عدالت کے حتمی فیصلے تک انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے سابق سربراہ روڈریگو ریتو کے وکیل نے کہا کہ ریتو نے نو سالہ تحقیقات کے دوران کسی غلط کام کی تردید کی اور کہا کہ یہ فیصلہ مبہم ہے اور اس کے خلاف اپیل کی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روڈریگو ریٹو پہلے ہی ہسپانوی ادارے بینکیا کے چیئرمین کی حیثیت سے غبن کے ایک اور مقدمے میں دو سال جیل میں گزار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 75 سالہ روڈریگو ریٹو نے 2004 سے 2007 تک آئی ایم ایف اور 2010 سے 2012 تک بینکیا کی سربراہی کی اور 2017 میں زیورات، چھٹیاں اور مہنگے کپڑے خریدنے کے لیے بینکیا کے کریڈٹ کارڈز کا غلط استعمال کرنے پر اسے دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔پراسیکیوٹر نے بدعنوانی کے ایک حالیہ مقدمے میں 11 الزامات پر 63 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی۔

روڈریگو کی وکیل ماریا میسو نے گزشتہ سال عدالت سے اپنے مؤکل کے خلاف الزامات ختم کرنے کو کہا تھا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ 2015 میں گھر کی تلاشی کے دوران روڈریگو ریٹو کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور چھاپے کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کو بھی مسترد کر دینا چاہیے۔روڈریگو ریٹو، جو 1996 سے 2004 تک اسپین کی قدامت پسند پیپلز پارٹی (PP) حکومت میں نائب وزیر اعظم تھے، کو 2012 میں بینکیا کی فہرست سے متعلق ایک اور فراڈ کیس میں ایک عدالت نے بری کر دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا