ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ،سابق امریکی صدر محفوظ رہے

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں ٹرمپ گالف کلب کے قریب گولی ماری گئی جہاں سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ گالف کلب کے قریب دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔

امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس واقعے کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایکس پر ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ جھاڑیوں سے ایک اے کے 47 بندوق ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جولائی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی مار دی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوانیا کے شہر بٹلر میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔ گولی بظاہر ٹرمپ کے کان میں لگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔