مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں کبھی کامیاب نہیں ہوا،عمران خان گرفتار ہوئے تو رد عمل آئیگا،صدر علوی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل ہو گا۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد حالات مزید خراب ہوں گے،

ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ شدید عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے معاملے پر پارٹی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی، انہیں جس طرح ہتھکڑیاں لگائی گئیں اس پر شرم آنی چاہیے۔

صدر علوی نے کہا کہ سیاسی میدان میں حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس وقت کسی بھی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ عمران خان مذاکرات کے خلاف نہیں۔ میں اس کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہراتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ میرا خیال تھا کہ لوگ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائیں گے۔ فوج نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔ اس وقت ملک کو بیٹھ کر بات کرنے والے لوگوں کی ضرورت ہے، یہ خلا سیاستدانوں کو خود پر کرنا ہوگا۔

صدر نے کہا کہ پہلے نہیں تو وہ خود الیکشن پر بات کریں گے۔ فواد چوہدری اور دیگر رہنماؤں کے بیانات سامنے ہیں کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ کچھ لوگوں کو آئین میں تاخیر کی گنجائش نظر آ رہی ہے، یہ میرے لیے باعث تشویش ہے، لیکن عوام اور سیاستدانوں پر مکمل اعتماد ہے۔ میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے بات ہوئی، لیکن وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن ذمہ داری سے فیصلے کرے۔ مائنس ون کا فارمولا پاکستان میں کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ پاکستان انشااللہ ڈیفالٹ نہیں ہو گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا