پاکستان میں مون سون کا چوتھا سلسلہ سے کل سے شروع ہوگا، سیلابی صورتحال متوقع ،الرٹ جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مون سون کا چوتھا سلسلہ کل ملک بھر میں شروع ہوگا، جس کے باعث پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے متعدّد علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال متوقع ہے ۔

لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کل متوقع ہیں ،کراچی میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے؛ خیبرپختونخوا کے متعدد پہاڑی اضلاع اور بلوچستان کے بارکھان، ژوب میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں ۔
تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے، اور چشمہ میں شدید سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ کالاباغ کے قریب فصلیں زیرِ آب آچکی ہیں اور لاکھوں ایکڑ پر واسطہ پڑا ہے، جبکہ 223 افراد اور 162 مویشیوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے ۔
این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ پر رکھا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں و ندی نالوں سے دور رہیں، خطرناک مقامات میں نہ جائیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 ریسکیو نمبر پر فوری رابطہ کریں ۔شدید بارشوں سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، اور شہری و دیہی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔