فرانسیسی صدر نے اسرائیل کے صدر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔فرانسیسی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور وہ آج یا کل کسی وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے جب کہ ایک خاتون سمیت 7 فرانسیسی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔
فرانسیسی صدر نے اپنے دورہ اسرائیل کا اعلان گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد کیا۔اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت نے الگ الگ اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، جب کہ امریکہ نے ایک طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیجا۔ایمینوئل میکرون کے ساتھ امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی تاہم وزیراعظم کے دورہ اسرائیل کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں جن میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔