فرانسیسی صدر نے رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کر دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر نے کہا کہ رفح آپریشن بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ایمانوئل میکرون نے کہا کہ رفح آپریشن بڑے پیمانے پر انسانی تباہی اور جبری بے دخلی کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ اور رفح پر بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ہے۔7 اکتوبر کے بعد شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 90 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر کے رفح کے مختلف کیمپوں میں آباد ہو گئی ہے جہاں لاکھوں فلسطینی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہیں حماس کی جانب سے کوئی نئی تجویز موصول نہیں ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔