58
انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا، امریکہ کا مفاد جمہوری عمل میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا چاہتا ہے کہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو یہ نہیں بتا سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے جائیں، پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔