اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ جس جس مشکل میں پڑے ہیں اس سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
ریحام خان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے غلغلہ پارٹی کارکنوں کے بارے میں کہا کہ جو شخص لوگوں کو استعمال کرتا ہے اور اپنے فائدے کے لیے چھوڑ دیتا ہے اس کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ کسی شخص کو اس وقت حیران نہیں ہونا چاہیے جب لوگ اسے اکیلا چھوڑ دیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والے وہ تھے جو ہوا کے جھونکے کے ساتھ عمران خان کی پارٹی میں آئے اور ہوا کے جھونکے کے ساتھ چلے گئے، عمران خان کی سیاست کا مستقبل اب نہیں ہے
ریحام خان نے کہا کہ ہم بہت سی چیزوں کو معاف کر سکتے ہیں لیکن جب شہدا کی ماں کے جذبات مجروح ہوں تو اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے۔ نفرت کی اس آگ سے ہمارا ملک کس طرح جل گیا۔
انہوں نے کہا کہ جو لیڈر اپنے سپورٹر کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا، وہ سپورٹر جو آپ کے لیے قربانی دے اور آپ اسے پہچاننے سے انکار کر دیں، میں نے ایک سال پہلے عمران خان کے بارے میں جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا عمران نیازی کی سیاست ختم ہو گئی ہے، لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میری بات اتنی جلدی سچ ثابت ہو گی۔
ریحام خان نے کہا کہ انسان جب تکبر اور انا کی وجہ سے فیصلے کرتا ہے تو غلط فیصلے کرتا ہے۔ میرے مطابق عمران خان نے سیاسی خودکشی کر لی ہے۔ عمران خان کی سیاسی فطرت بھی یہ ہے کہ وہ کسی کی نصیحت نہیں سنتے۔ عمران خان کا احتساب شروع ہو چکا ہے، جس کے پیش نظر وہ فرار کا راستہ تلاش کر لیں گے