جی 7 اجلاس ،روس پر مزید پابند یوں کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی 7 ممالک) کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

جی 7 ممالک کا تین روزہ اجلاس آج جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے جس میں روس پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے تاکہ اسے یوکرین کے خلاف جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

جی 7 ممالک میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور یورپی یونین پہلے ہی روس کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرچکے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا خاص طور پر تیل اور توانائی کے شعبے میں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپی یونین ان کمپنیوں کو سزا دینے پر غور کر رہی ہے جو کسی نہ کسی طرح روس پر پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی پابندیوں کا خطرہ نہ ہو تو روس سے تیل خریدنے کو تیار ہیں، وزیر خزانہ

فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی یونین کے پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو ہندوستانی تیل کی مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی لگانی چاہیے جو ہندوستان روس سے تیل درآمد کرکے بنا رہا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ہائی ٹیک برآمدات پر کنٹرول کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان روسی تیل جی 7 کے نرخوں پ حاصل کرے،امریکا

اہم بات یہ ہے کہ روس پر یورپی اور امریکی پابندیوں کا وہ اثر نہیں پڑا جس کی مغربی ممالک توقع کر رہے تھے۔ 2022 میں، پابندیوں کے باوجود، روسی معیشت کا حجم صرف 2.1 فیصد کم ہوا۔اگرچہ G7 ممالک کے ساتھ روس کی تجارت برائے نام رہ گئی ہے لیکن چین، بھارت اور ترکی کی جانب سے روسی کوئلے، تیل اور گیس کی درآمدات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مغربی پابندیوں کا روسی معیشت پر بہت کم اثر پڑا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے حوالے سے جی 7 ممالک میں اختلافات کے آثار بھی ہیں۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com