اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملہ ، ایرانی شہریوں کا جشن ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے فوج کے حق میں نعرے بازی ۔
ایران نے جوابی حملہ کیا ہے اور اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے دو اسرائیلی طیاروں کو مار گرایا ہے۔. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک خاتون پائلٹ کو پکڑ لیا ہے۔ایرانی حملوں میں 22 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے خلاف آپریشن کو وعدہ صادق 3 رکھا ہے ،اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد ہزاروں ایرانی شہریوں نے سڑکوں پر جشن منانا شروع کر دیا اور فوج کے حق میں نعرے لگانے لگے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے، جس میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔