غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کا عمل شروع

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کا عمل آج شروع ہو گیا۔ معاہدے کے مطابق 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کی گاڑیاں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ حماس نے بھی یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 1716 فلسطینی قیدیوں کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ادھر خان یونس میں بھی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور بڑی تعداد میں عوام رہائی پانے والے قیدیوں کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

دوسری جانب، مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت مختلف عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔