اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے 7 جولائی کو یوم القدس منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 جولائی بروز جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم یک زبان ہو کر شر پسندوں کو پیغام دے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن میں ہونے والے واقعے کی مذمت کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھنائونا ، ناقابل قبول اقدام ہے، شہباز شریف
اس کے علاوہ وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔اور قوم کے جذبات و احساسات کا پارلیمنٹ کے فورم سے بھرپور اظہار کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قرارداد منظور کی جائے۔
مزید پڑھیں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالم اسلام کا شدید احتجاج
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک کی عزت و حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ گمراہ ذہن اسلام فوبیا کے منفی رجحان کو پھیلا کر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور دنیا بھر کی قیادت کو اسلام فوبیا اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب، مقدس ہستیوں، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں، عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتوں کو ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جمعہ کو یوم القدس میں بھرپور شرکت کرنے اور ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات روکنے کیلئے اجتماعی کردار کی ضرور ت ہے، او آئی
واضح رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، مراکش نے بھی اپنا سفیر واپس بلا لیا