حکومت نے سولر سے بجلی بنانے کے فیصلے کی منظوری دیدی

 

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے قیمتی زرمبادلہ بچانے کے لیے مہنگے درآمدی ایندھن کے بجائے سولر سے بجلی بنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

یہ منظوری جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر منصوبے پر کام شروع کریں۔

شہباز شریف نے رواں ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے پری بڈ کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

منصوبے کے تحت سولر سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل پر چلنے والے ٹیوب ویلوں اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس فیصلے سے ملک کو اربوں ڈالر بچانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے آئندہ موسم گرما کے آغاز سے قبل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔