اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تاجر برادری کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی حکومت گرانے میں یہ تاجر برادری ملوث تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کو بھی کہتے تھے کہ گر گئے، مر گئے، برباد ہو گئے، انہیں یہ کرنے دو، انہیں کرنے دو۔ ان تاجروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی جائے
Chairman Imran Khan has never made any request to meet Army chief or any of his representatives likewise President has never approached Chairman PTI with any suggestion of Army Chief for meeting Shahbaz Sharif, speculations in this regard are baseless
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2023
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، وہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔