کینیڈا کی حکومت کی طرف سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ہفتے کے روز جہاں چار کینیڈینوں کے مارے جانے کی اطلاع تھی، وہیں اتوار کو یہ تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے۔ ان کے علاوہ تین دیگر لاپتہ کنیڈینوں کی بھی تلاش جاری ہے۔ گلوبل افیئرز کینیڈا کی اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر برائے کونسلر سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ جولی نے اس بات کا اعلان اوٹاوا میں پارلیمنٹ ہل پر اس حوالے سے ہونے والے احتجاج کے دوران ٹیکنیکل بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاپتہ کینیڈینوں کا سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور انہیں ڈھونڈ کر کینیڈا لانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل نواز امریکی چینل کے 3 مسلمان اینکرز معطل
خیال رہے کہ حماس کے دہشت گردوں نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر حملہ کرکے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اس دوران ہزاروں افراد ہلاک، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔