اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتے، آخری سانس تک لڑیں گے۔
فواد چوہدری کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کے جانے کے بعد بجلی کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔ اپریل میں جب ہماری حکومت گئی تو آٹے کی قیمت 65 روپے فی کلو تھی ، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اسی ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا قانون کی حکمرانی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتے، جب اللہ کا فیصلہ ہو جائے تو وقت آ جائے گا۔ بنیادی حقوق کا تحفظ کریں، عدلیہ کھڑی نہ ہوئی تو جسٹس منیر کو تاریخ نہیں بھولی، ججز جمہوریت کو بچائیں، عوام کے حقوق کا تحفظ کریں۔
عمران خان نے کیا کہ انہوں نے اپنے امپائر لگا دئیے ،ہماری حکومت گرانے میں محسن نقوی کا کردار تھا۔
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو کس بنیاد پر لایا گیا، ہماری حکومت گرانے میں ان کا اہم کردار تھا، کیا آصف زرداری انہیں اپنا بیٹا نہیں کہتے، کیا ان کا چینل ہمارے خلاف پروپیگنڈا نہیں کر رہا
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائی شروع کردی، 25 مئی کے تشدد میں ملوث پولیس افسران اور حمزہ شہباز دور کے تمام افسران کو ایڈووکیٹ جنرل آفس میں واپس لایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اب سے سارا پلان بنا لیا گیا ہے، محسن نقوی شفاف الیکشن کرانے نہیں آئے، بلکہ وہ پنجاب میں کراچی کے بلدیاتی الیکشن کا منظر نامہ دہرانے آئے ہیں، گئی، ہم اس کیس کو لے کر عدلیہ کے پاس جا رہے
محسن نقوی کے وزیراعلی بننے کے بعد واضح ہوگیا کہ الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کے آنے سے واضح ہوگیا کہ وہ الیکشن کرانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ اسمبلی ختم ہونے کے 48 گھنٹے کے اندر دی جانی چاہیے اور انتخابات 90 دن کے اندر کرانا لازمی ہے۔ ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں۔ ہاں یا تو ہم عدلیہ کے پاس جائیں یا سڑکوں پر آئیں، عدلیہ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔