سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی طرف سے دائر اپیل میں وجی عدالتوں سے متعلق حکم کو کالعدم قرار دینے اور اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالتی حکم کو معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے.
اپیل میں کہا گیا کہ آرمی ایکٹ کی دفعہ 2(1) ڈی اور سیکشن 59(4) کو درخواست گزاروں نے چیلنج کیا ہے. مقدمے میں بنیادی تنازعہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آرٹیکل 199 کے تحت دستیاب حقائق اور فورم پر غور نہیں کیا گیا.
درخواست کے مطابق سویلین کی تعریف میں تمام شہری شامل ہیں چاہے وہ دہشت گرد ہوں یا دشمن. سپریم کورٹ کی جانب سے 2(1)d اور 59(4) کو ختم کرنے سے غیر یکساں شہریوں سے متعلق قانون ختم ہو گیا تمام درخواستوں میں وفاقی حکومت کو پارٹی بنا دیا گیا۔
107