اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت، آئی ایم ایف سے غریب صارفین کے لیے بجلی اور گیس پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے وزارت خزانہ کی جانب سے بڑے برآمدی شعبوں کے لیے گیس سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا، وزارت خزانہ امیر طبقے کے لیے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے گی۔
اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کی یادداشت کا اشتراک کرے گی۔ اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کی یادداشت کا مسودہ مشترکہ ہونے کے بعد وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد خسارے میں اضافے کے باعث آئی ایم ایف سے کچھ مزید رعایتوں کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔