حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،پاورشیئرنگ کی جائے گی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی فنڈز اور انتظامی عہدوں پر پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی، دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون یکطرفہ نہیں بلکہ دوطرفہ ہوگا۔ تمام اضلاع میں پاور شیئر کریں گے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نمائندگی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جب کہ پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم پیر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com