167
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔ ننگے جارحیت کے ذریعے قانون کو پامال کیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ 10 ماہ میں اس حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا، ننگے فاشزم کے ذریعے جمہوریت کا قتل کیا گیا، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت نے اپنی ناک تلے دہشتگردی کو پھیلنے کی اجازت دی سوچتا شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے؟
اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 3, 2023