حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی ختم کرنے کے پلان کی منظوری دے دی 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے اور گردشی قرضوں کے ذریعے نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے جون تک گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہو جائے گی۔ بجلی پر 12 سے 13 روپے فی یونٹ کی سبسڈی بھی واپس لی جائےگی

پلان کے مطابق جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 250 ارب روپے وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ سرچارج بھی وصول کیا جائے گا۔ اضافے سے 73 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ اس حوالے سے رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق فروری کے ٹیرف میں اوسطاً 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو گا، مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے مہنگی کی جائے گی، جون میں بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی ہو گی۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، ستمبر میں  بجلی کی قیمت میں بھی ایک روپیہ 98 پیسے اضافہ کیا جائے گا۔

جون تک ایکسپورٹ سیکٹر کو کسانوں کے لیے سبسڈی ختم ہونے سے 65 ارب روپے ملیں گے، ایکسپورٹرز کے لیے بجلی پر سبسڈی ختم ہونے سے 51 ارب روپے خزانے میں جمع ہوں گے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com