حکومت قابل نفرت ہوچکی،جوا س کا ساتھ دے گا وہ ڈوب جائے گا ، شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی نظروں میں قابل نفرت بن چکی ہے، جو ان کا ساتھ دے گا وہ ڈوب جائے گا۔

 

سابق وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ان کے لیے شجر و ہجر بھی رو رہے ہیں، اللہ جانتا ہے کہ کون مائنس ہونے والا ہے اور کون پلس ہونے والا ہے ، اسمبلی میں جانے یا نہ جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم جناح ہا ئوس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر غمزدہ ہے، لیکن بے گناہ افراد کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو پارٹیاں بدل ر ہے ہیں، عوام میں ان کی حیثیت ایک رات کی دلہن سے زیادہ نہیں، دو تین ماہ کی سسرال کی جیل قیامت نہیں لاتی، لیکن بکنے کا داغ کبھی نہیں مٹتا، نسلی اور حقیقی مشکل وقت میں ہار نہیں مانتا اور چٹان کی طرح مضبوط کھڑا رہتا ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ ضرور جیتے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com