حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کل جمعرات 16 فروری سے متوقع ہے۔

ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بے قابو اضافہ ہے جو کہ تقریباً 272 روپے ہو گیا ہے۔
متعلقہ حکام اور انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12.8 فیصد اضافے سے 281.87 روپے اور ڈیزل کی قیمت 12.8 فیصد اضافے سے 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائیاں ،کروڑوں کا پٹرول بر آمد

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90 روپے فی لیٹر ہو گی۔ یہ قیمتیں ٹیکس کے حجم پر مبنی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے اس میں 10 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔
اس اضافے سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے تاہم اس حوالے سے شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے ہے۔ حکومت نے یکم سے 15 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com