ا ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم ستمبر 2022) سے ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔
مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 9 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گی۔