اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔.
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل فی لیٹر کی قیمت 251 روپے 29 پیسے تک بڑھ گئی ہے۔.
اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رہے گی۔.
وزارت خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی آر اے) نے عالمی منڈی کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔.
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کے حوالے سے کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 16 اکتوبر 2024 سے اگلے 15 دنوں تک بغیر کسی تبدیلی کے لاگو کی جائے گی۔.
26