حکومت نے پولیس آپریشن کر کے مرتضی بھٹو کی طرح مجھے گھر پر مارنے کا منصوبہ بنایا ہے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیس آپریشن کر کے مرتضی بھٹو کی طرح مجھے گھر پر مارنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو رہا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے زمان پارک پر حملہ ایسے کیا جیسے کوئی دہشت گرد چھپا ہوا ہو۔ جب میں عدالت نہیں پہنچا تو میرے ساتھ توہین عدالت کا کیس ہوا، مجھے اپنے کیسز کی فکر نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پولیس سے خود اطلاع ملی کہ سی ٹی ڈی کی وردی پہننے والے نامعلوم افراد ہیں، ان کا منصوبہ مرتضی بھٹو کے انداز میں مجھے قتل کرنے کا تھا، آئی جی اس میں ملوث تھے، اب ان کے پاس ایک اور منصوبہ ہے، آئی جی پنجاب، آئی جی کے پی کے اور ہینڈلرز نے مل کر بنایا ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج شام یا کل زمان پارک میں ایک اور آپریشن کر سکتے ہیں، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے 2 سکواڈ بنائے ہیں جو ہمارے لوگوں کے ساتھ مل کر پولیس اہلکاروں پر گولیاں برسائیں گے، جس کے نتیجے میں چار یا پانچ پولیس اہلکار مارے جائیں گے۔ جواب میں پولیس کی طرف سے فائرنگ ہو گی اور سانحہ ماڈل ٹان کی طرح ہمارے لوگوں کا خون بہایا جائے گا۔ پولیس والے پھر میرے گھر پہنچیں گے اور پھر مجھے مرتضی بھٹو کی طرح مار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو کتنا ہی اکسایا جائے جواب نہیں دینا،میرے خلاف نیا وارنٹ لے کر آئے تو کارکنان گھر کے اندرآنے دیں، میری عوام سے درخواست ہے کہ آپ کسی کے اشتعال میں نہ آئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ویسے تو تمام مقدمات میں میری ضمانت ہو چکی ہے، اب بھی پولیس وارنٹ لے کر آئے تو گرفتار ی دینے کو تیار ہوں، لیکن اپنے لوگوں کو مرنے نہیں دوں گا
عمران خان نے مزید کہا کہ ہفتے کی رات مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا