31
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل میں مصروف ہے تاکہ مجوزہ آئینی ترمیم پر وسیع تر اتفاقِ رائے قائم کیا جا سکے۔ ترمیم کا بنیادی مقصد وفاقی حکومت کے اختیارات میں توسیع اور انتظامی معاملات میں توازن پیدا کرنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مسلح افواج کی کمان سے متعلق آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ موجودہ قانون کے تحت آئین کا آرٹیکل 243(4) صدرِ مملکت کو وزیرِاعظم کے مشورے سے مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری کا اختیار دیتا ہے۔
اسی طرح آرٹیکل 160(3A) کے تحت نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی کی اجازت نہیں، تاہم وزارتِ قانون کے ذرائع کے مطابق اس شق میں ترمیم ضروری قرار دی جا رہی ہے تاکہ وسائل کی تقسیم اور دفاعی ذمہ داریوں کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کے درمیان نیا توازن قائم کیا جا سکے۔