اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کا اعلان خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں، توہین عدالت کا بڑا خطرہ مول لینے جارہی ہے، اب آنے والے دنوں میں سیاسی فیصلے عدالتوں میں کیے جائیں گے۔ حکمران سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنا ذاتی مفاد دیکھ رہے ہیں
10مہینےہوگئےہیں IMFسےابھی تک مذکرات جاری ہیں اورنتیجہ نہیں نکل رہاPTIکی پہلےدن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیاجس دن انتخابی شیڈول آرہاہےاُسی دن دفعہ144لگائی جارہی ہےKPKمیں سپریم کورٹ کےفیصلےکوگورنرعزت نہیں دےرہااورسپریم کورٹ کےفیصلوں کی سازش کےتحت تاخیر کررہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگے چلی گئی ہیں، ان کا کام الیکشن کرانا ہے، اپنی مرضی کا راستہ بنانا نہیں، عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کے لیے ہر کام الٹا پڑے گا۔
پیمرا کی پابندیاں قوم کو سوشل میڈیا پرلے جائیں گی
بلاول امریکہ میں عورت مارچ کی قیادت کررہاہےاوراسلام آباد مارچ میں لاٹھی چارج ہورہاہےبظاہرحکومت الیکشن کرانےکے موڈمیں نہیں یہ توہین عدالت کا بڑارسک لینےجارہی ہےاب آنےوالےدنوں میں سیاست کےفیصلےعدالتوں میں ہوں گے حکومت سیاسی اورمعاشی استحکام نہیں صرف اپنےذاتی مفادکودیکھ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 9, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے دن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں ایک کارکن مارا گیا، جس دن الیکشن شیڈول آرہا ہے اسی دن دفعہ 144 لگائی جارہی ہے، اسلام آباد میں لاٹھی چارج کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو . زرداری امریکہ میں خواتین مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہیں کر رہے اور سازش کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں میں تاخیر کر رہے ہیں۔