البرٹا کی حکومت صارفین کا تحفظ کرنے اور بجلی کے بلوں میں کمی لانےکیلئے اقدامات کر رہی ہے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی حکومت، البرٹا کے شہریوں کی بجلی کے اختیارات میں بااختیار ہونے اور بجلی کی بلند ہوتی قیمتوں سے البرٹا کے نرخ دہندگان کا تحفظ کرنے میں مدد کر رہی ہے۔
البرٹا میں بجلی کی ایک منفرد مسابقتی مارکیٹ موجود ہے، جو البرٹا کے شہریوں کو اپنی ضروریات کے مطابق توانائی کے بہترین فراہم کنندہ، منصوبے، اور ادائیگی کے طریقے کا انتخاب کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ صارفین، 50 سے زائد مسابقتی ریٹیلرز سے اپنی بجلی خرید سکتے ہیں، جس میں انہیں یا تو مقرر کردہ یا تغیر پذیر نرخ کے معاہدے کا اختیار حاصل ہے۔
البرٹا کے ایسے شہری جو کسی مسابقتی معاہدے پر دستخط نہیں کرتے ان کا اپنے مقامی فراہم کنندہ کے ساتھ ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ پر خود کار طور پر اندراج ہو جاتا ہے، جو ماضی میں مسابقتی اختیارات کی نسبت زیادہ مہنگا اور غیر مستحکم ہونے کا رجحان رکھتا ہے۔
صارفین کو ان کے توانائی کے اختیارات کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کر کے البرٹا کی حکومت، البرٹا کے صارفین کا تحفظ کرنے اور بجلی کے بلوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ 1 جنوری 2025 سے نفاذ کے لیے نئے ضوابط اور قوانین تیار ہو چکے ہیں، تاکہ البرٹا کے شہریوں کو ان کے توانائی کے اختیارات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے اور انہیں اپنی ضروریات کے مطابق سب سے موزوں نرخ تلاش کرنے کی ترغیب دی جائے۔ یوٹیلیٹیز افورڈیبیلٹی اسٹیچوٹس ترمیمی ایکٹ 2024 کے بعد، بجلی کے طے شدہ نرخ کا نام ریگولیٹڈ ریٹ آپشن (Regulated Rate Option, RRO) سے تبدیل کر کے ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ (Rate of Last Resort, ROLR) رکھا جا رہا ہے۔ نام کی اس تبدیلی سے اس نرخ کی نوعیت کا بہتر طور پر اظہار ہوتا ہے جو صارفین ادا کر رہے ہیں اور یہ جاری شدہ صارف آگاہی اقدامات کا حصہ ہے۔
"جب پائی پائی اہمیت رکھتی ہو، تب یوٹیلیٹی بلز سے کوئی بھی سخت بجٹ سنوارا یا بگاڑا جا سکتا ہے۔ ہماری حکومت البرٹا کے شہریوں کو ایسے وسائل فراہم کر رہی ہے جو ان کی محنت سے کمائی گئی رقم کو بچانے اور ان کے ماہانہ اخراجات کو متوقع حد کے اندر رکھنا ممکن بنا سکیں، جبکہ یہ قیمتوں میں یک لخت اضافے سے کمزور ترین افراد کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔”
نیتھن نیوڈورف (Nathan Neudorf)، وزیر برائے استطاعت اور یوٹییلٹیز
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ البرٹا کے شہری اپنی بجلی کے نرخوں کے انتخاب کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ ہوں، البرٹا کی حکومت نے نرخ کی تصدیق کا ایک تقاضا بھی متعارف کروایا ہے۔ وزارت استطاعت اور یوٹیلیٹیز کے تحت، یوٹیلیٹیز کنزیومر ایڈووکیٹ ہر 90 دن بعد ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ پر موجود تمام صارفین سے رابطہ کرے گا، تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ کیا وہ ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ پر رہنا چاہتے ہیں اور انہیں اپنے دیگر اختیارات پر غور کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ فراہم کرنے والوں کو بھی صارفین کے بلوں پر واضح طور پر یہ بات ظاہر کرنی ہو گی کہ وہ ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ پر موجود ہیں، صارفین کو مسابقتی ریٹیل مارکیٹ میں دستیاب اختیارات سے آگاہ کرنا ہو گا اور اپنے سروس معاہدوں کی شرائط و ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنا ہو گا۔
تاہم، البرٹا کے تمام شہریوں کے لیے ایک مسابقتی معاہدے پر دستخط کرنا ممکن نہیں ہے۔ کچھ دیہی علاقوں میں، ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ ہی کسی صارف کا بجلی حاصل کرنے کا واحد طریقہ ہو سکتا ہے۔ رقم کی کمی یا دیگر مالی مشکلات کی وجہ سے بھی البرٹا کے شہری، خاص طور پر بزرگ افراد اور دیگر کمزور طبقات مسابقتی معاہدہ کرنے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ فی الحال، ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ میں مارکیٹ کی قیمتوں کی بنیاد پر ماہانہ تبدیلی ہوتی ہے اور اسے حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ البرٹا یوٹیلیٹیز کمیشن منظور کرتا ہے۔ قیمتوں میں اچانک اور غیر مستحکم اضافے سے ان صارفین کو بچانے کے لیے، ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ کو ہر دو سال بعد مقرر کیا جائے گا اور 1 جنوری 2025 سے شروع ہونے والے 2 سالہ دورانیے میں اسے صرف زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان نئے ضوابط کے ذریعے، البرٹا کی حکومت کی جانب سے البرٹا کے ایسے شہریوں کے لیے ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ کو زیادہ مستحکم اور قابلِ تخمینہ بنایا جا رہا ہے جو مسابقتی معاہدہ کرنے سے قاصر ہیں۔
البرٹا کے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اپنے اختیارات کی چھان بین کریں اور اپنی ضروریات کے لیے موزوں مسابقتی نرخ تلاش کریں۔ گزشتہ سال، ہزاروں گھرانوں نے ریٹ آف لاسٹ ریزارٹ سے نکل کر مسابقتی معاہدے کیے ہیں تاکہ زیادہ ارزاں متبادل حاصل کر سکیں۔ البرٹا کے وہ شہری جو اپنے یوٹیلیٹی بلز میں مدد کے متلاشی رہے ہیں یا اپنے فراہم کنندہ کے ساتھ کسی تنازعے سے دوچار ہیں، انہیں یوٹیلیٹیز کنزیومر ایڈووکیٹ سے 310-4855 پر یا ان کی ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کرنا چاہیئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔