البرٹاحکومت کیلگری اربن پروجیکٹ کے ذریعے لوگوں کی مدد کریگی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت البرٹا اپنے نیویگیشن اور سپورٹ سینٹر کو کیلگری تک وسعت دے رہی ہے، تاکہ زد پذیر اور بے گھر لوگوں کو اعانتوں اور سروسز سے مربوط کیا جا سکے۔
ایڈمونٹن میں موجود کامیاب نیویگیشن اور سپورٹ سینٹر کے بعد مثالی بنایا گیا، کیلگری کا نیا سینٹر البرٹا کے زد پذیر لوگوں کو اشد ضروری سروسز سے مربوط کر کے ان کی مدد کرے گا۔
یہ سینٹر متعدد سروسز جیسا کہ انکم سپورٹ، شیلٹر اور ہاؤسنگ کنکشنز، علاقائی سپورٹ، البرٹا کی کارآمد شناخت اور ذہنی صحت اور نشے سے نجات کی اعانتوں تک رسائی کی پیشکش کر رہا ہے۔ البرٹا ہیلتھ سروسز کے ساتھ مل کر کیلگری اربن پروجیکٹ (CUPS)، ان لوگوں کو سائٹ پر مختلف قسم کی صحت اور بحالی پر مبنی سروسز بھی فراہم کرے گا جنہیں ان کی ضرورت ہے۔
"کیلگری میں یہ توسیع ایک سنگین مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے تعاون و اشتراک عمل استعمال کرنے کی ایک اور بڑی مثال ہے اور ہمارے وعدے کو پورا کرنے کی بھی ایک اور مثال ہے۔ نیویگیشن اینڈ سپورٹ سنٹر کیلگری میں صحت عامہ اور تحفظ کے خدشات کا ازالہ کرنے کے لیے ان لوگوں کے لیے ایک ٹھوس طریقہ فراہم کرتا ہے جو اپنے مشکل وقت کے دوران مصائب میں گرفتار ہو چکے ہیں کہ وہ اپنے قدموں پر دوبارہ سے کھڑے ہو سکیں۔ ہمارے سروس فراہم کنندگان اور شیلٹر آپریٹرز پر دباؤ میں کمی لاتے ہوئے، ایک ہی چھت تلے اتنی ساری سروسز تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت البرٹا کے زدپذیر لوگوں کے لیے بہت نمایاں فرق پیدا کر رہی ہے۔”
جیسن نکسن (Jason Nixon)، وزیر برائے عمر رسیدہ، کمیونٹی اور سماجی خدمات
سینٹر آنے اور جانے کے لیے نقل و حمل کی سہولت، ضرورت کے مطابق دستیاب ہو گی۔ ان لوگوں کے لیے اضافی نقل و حمل بھی فراہم کی جائے گی جنہیں مزید مدد کے لیے دیگر مقامات کا دورہ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ پالتو جانور رکھنے والے کلائنٹس کو اعانتوں تک رسائی حاصل ہوگی جو یقینی بنائے گی کہ جب وہ مدد طلب کرتے ہیں تو ان کی اور ان کے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
نیویگیشن اینڈ سپورٹ سینٹر، کیلگری کے مرکز میں سالویشن آرمی سینٹر آف ہوپ کے قریب، موجودہ پناہ گاہ سے الگ جگہ میں واقع ہے۔
فوری حقائق
• کیلگری میں صوبائی طور پر مالی اعانت سے چلنے والے ہنگامی پناہ گاہ آپریٹرز میں شامل ہیں:
o الفا ہاؤس
o کیلگری ڈراپ ان سینٹر
o سالویشن آرمی
o دی مسٹرڈ سیڈ
o YW کیلگری
o دی چلڈرنز کاٹیج سوسائٹی
o ان فرام دی کولڈ
• ایڈمنٹن کے نیویگیشن اور سپورٹ سینٹر نے اپنے دروازے جنوری میں کھولے تھے اور تب سے:
o 2,280 سے زیادہ لوگ مرکز تک رسائی حاصل کر چکے ہیں؛
o سروس سے تقریباً 7,640 ریفرلز اور براہ راست روابط کیے جا چکے ہیں؛
o ہاؤسنگ پروگراموں کے لیے تقریباً 545 ریفرلز اور شیلٹر سروسز کے لیے 560 سے زیادہ روابط کیے جا چکے ہیں؛
o سروس البرٹا اور ریڈ ٹیپ ریڈکشن کی جانب سے تقریباً 1,725 شناختی کارڈ کا اجراء کیا جا چکا ہے؛
o 1,330 سے زیادہ لوگوں کو انکم سپورٹ اور AISH جیسے مالی فوائد فراہم کیے گئے ہیں؛
o تقریباً 430 افراد کو ذرائع آمدورفت فراہم کیے گئے ہیں؛
o 750 سے زیادہ لوگوں کو صحت کی اعانتوں کے لیے بھیجا جا چکا ہے؛
o 330 سے زیادہ افراد کو ذہنی صحت اور لت سے نجات کی سروسز سے مربوط کیا گیا ہے، جن میں 115
ایسے لوگ شامل ہیں جنہیں ورچوئل اوپیئڈ انحصاری پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca