اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی حکومت بڑھتے ہوئے امیگریشن فراڈ سے نمٹنے کے لیے البرٹاایڈوانٹیج امیگریشن پروگرام کے لیے دھوکہ دہی سے متعلق تحفظات کو مضبوط کر رہی ہےاور بڑھا رہی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے، اسٹیک ہولڈرز، وفاقی امیگریشن حکام اور صوبے اور علاقہ جات امیگریشن فراڈ کے حجم
اور نفاست میں اضافے کی اطلاع دے رہے ہیں، جو البرٹا کو اپنا گھر بنانے کی امید رکھتے والے لوگوں پر منفی اثر ڈال
سکتا ہے ۔
البرٹا ایڈوانٹیج امیگریشن پروگرام (program Immigration Advantage Alberta (میں موجود دھوکہ دہی کے
خلاف طریق کار(اینٹی فراڈ میکانزمز) ز ِیرعمل ہیں اور حکومت نئے آنے والوں کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کر
رہی ہے۔ دھوکہ دہی کے خلاف توسیع شده اقدامات میں دھوکہ دہی کا پتہ لگانا، خصوصی تفتیشی مہارت، اور ملازمت کی
پیشکش کی اہلیت اور توثیق کی حد کو مضبوط بنانا شامل ہوں گے تاکہ تارکین وطن کے تحفظات میں اضافہ ہو اور مثبت
اقتصادی امیگریشن نتائج کی بہتر حفاظت کی جا سکے۔
ان نئے اقدامات کے علاوه، البرٹا کی حکومت امیگریشن فراڈ سے نمٹنے کے لیے وزارتوں، اور دیگر صوبوں اور علاقہ
جات اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
معاشی امیگریشن ہمارے صوبے کی خوشحالی کے لیے اہم ہے بڑھتے ہوئے فراڈ کی نفاست اور حجم سے نمٹنے کے
لیے فوری جواب دے کر ہم اپنی کمیونٹیز، صنعتوں اور آجروں کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے اور البرٹا کی معیشت
کی ترقی میں معاونت کریں گے اس سے ہمیں یہ یقینی بنانے میں بھی مدد ملتی ہے کہ ہم نئے آنے والوں کی ضروریات کو
پورا کر رہے ہیں جن کا ہم البرٹا میں خیر مقدم کر رہے ہیں۔
محمد یاسین، منسٹر آف امیگریشن اینڈ ملٹی کلچرلزم Immigration of Minister, Yaseen Muhammad(
and Multiculturalism)
البرٹا ایڈوانٹیج امیگریشن پروگرام (program Immigration Advantage Alberta (ہماری دیہی کمیونٹیز میں ہماری
مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے ایک آلے کے طور پر ناقابل یقین ممکنات دکھا رہا ہے۔ اس نے ہمارے لوگوں کو اس
قابل بنایا ہے کہ وه درجنوں اہل کارکنوں کو، اپنے خاندانوں سمیت چھوٹے شہروں کی طرف راغب کریں ۔ میونسپل کا عملہ
جو ان پروگراموں کی پہلی قطاروں میں کام کرتا ہے، ہزاروں انکوائر یز سے بھ را ہوا ہے، اور بد قسمتی سے ان انکوائریز
کے ساتھ جڑی ہوی دھوکہ دہی کی ناگزیر کوششوں کے خطرے سے دوچار ہے۔ تاکہ ہمارے لوگ نئے آنے والوں کو مقامی
ملازمتوں کے ساتھ جوڑنے پر توجہ مرکوز کر سکیں، ان مسائل کو اس طرح سے حل کرنے کے لیے، فعال اقدامات کرنے
پرہم منسٹر کی تعریف کرتے ہیں ۔
البرٹا ایڈوانٹیج امیگریشن پروگرام
البرٹا ایڈوانٹیج امیگریشن پروگرام (program Immigration Advantage Alberta (ایک اقتصادی امیگریشن پروگرام ہے
جومزدوری کے خلا کوپُر کرنے کے لیے باصلاحیت، مطلوب کارکنوں کوراغب کر کے، نیز ایسے کاروباری افراد
ہے جو کاروبار شروع کرنا یا بڑھانا چاہتے ہیں اور ملازمتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں، معیشت کو مضبوط اور
ترقی دیتا ہے۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلایا گیا، یہ پروگرام البرٹا کی حکومت کو اس قابل بناتا ہے کہ وه مطلوب
افراد کو نامزد کرکے صوبائی لیبر مارکیٹ کے چیلنجز اور خلاء کو دور کرے۔
2023 میں، تمام صوبوں میں سب سے زیاده روزگار کی شرح البرٹا کی تھی، اور البرٹا میں کل ملازمتوں ک ی 80 فیصد
سے زیاده کل وقتی ملازمتیں تھیں۔ اب بھی کئی صنعتوں میں مزدوروں کی کمی برقرار ہے اور البرٹا ایڈوانٹیج امیگریشن
پروگرام (program Immigration Advantage Alberta (آجروں کو ان کارکنوں کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے
جن کی انہیں ضرورت ہے۔