اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو 31 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔
49