حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کر دی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

یہ اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کر کے 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی۔
واضح رہے کہ نئی قیمتیں آج نصف شب سے نافذ العمل ہوں گی۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد اب یکم اکتوبر سے پیٹرول 224.80 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اس دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 10.19 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 191.83 روپے ہو جائے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com