حکومتی قرارداد 9 مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بچانے کی کوشش ہے،تحریک انصاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں منظور کی گئی حکومتی قرارداد کو مسترد کر دیا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی قرارداد منظور کی۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف قرارداد پیش کی۔

9 مئی واقعات میں ملو ث کرداروں کیخلاف کارروائی کی جائے ،اسمبلی میں قرارداد منظور

9 مئی کے حوالے سے مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق 9 مئی کو ایک جماعت اور اس کے سربراہ نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر حملہ کیا اور ان کے حملوں نے ریاستی اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ان کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی مکمل کی جائے۔
قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔
بعد ازاں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی قرارداد 9 مئی کے اصل منصوبہ سازوں کو بچانے کی کوشش ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قرارداد پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام تراشی کی کوشش ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com