حکومت عمران خان کو گرفتار کرے یا بتائے کون روک رہا ہے،جاوید لطیف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت عمران خان کو گرفتار کرے یا بتائے کون روک رہا ہے،  مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اپنی ہی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرے یا بتائے کہ کون سی اندرونی اور بیرونی قوتیں انہیں روک رہی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہوئے بغیر منٹوں میں عبوری ضمانت مل جاتی ہے، لیکن نواز شریف کو واپسی کی اجازت بھی نہیں مل رہی۔ کون عمران خان کو بچانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش پر 8 ماہ سے سول نافرمانی ہورہی ہے، انہیں اداروں سے ریلیف مل رہا ہے، 2018 کی فلم پھر چل رہی ہے، نواز شریف کو 3 بار کرسی سے ہٹایا گیا، انہیں زہر بھی دیا گیا، لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا

جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرے یا بتائے کہ کون سی اندرونی اور بیرونی قوتیں انہیں روک رہی ہیں، حکومت نے سہولت کاروں کا نام نہ لے تو قوم کا غصہ بڑھے گا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو سن کر پاکستانیوں کو شرم آتی ہے، جو بھی ایسی بات کرے اسے گرفتار کیا جائے، کیونکہ عمران خان کے حملوں کے باوجود انہیں ریلیف مل رہا ہے اگر ایسا ہے توپھر کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں اور دیگر مجرموں کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com