حکومت ہمیں پکڑنے کی کوشش نہ کرےدہشتگردوں کو پکڑے ،چوہدری پرویز الہٰی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت ہمیں گرفتار کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو گرفتار کرے، نگران حکومت اپنا مینڈیٹ بھول چکی ہے، اس کا مینڈیٹ صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کسی کے گھر پر چھاپہ نہیں مار رہی، مخالفین کو تکلیف نہیں دے رہی، آپ دیکھیں گے کہ پورا گجرات ان کے خلاف کیسے نکلتا ہے۔ ہمیں گرفتار کرنے کے بجائے دہشت گردوں کو گرفتار کرو

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد ان کا احتساب ہو گا۔ عدالتوں سے ان کو سزا ملے گی، یہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں، ہم تمام ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں، وکلاء کی تمام تنظیمیں بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہیں، جو لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں، اب ان کی باری ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ الیکشن میں اپنی موت دیکھ رہے ہیں، وہ ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے رہے اور تلاشی لیتے رہے، انہیں چلانے والے حکمرانوں کی اب باری ہے، وہ چھاپے مار رہے ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدالت گئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com