حکومت نے معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے سخت فیصلے کیے، مفتاح اسماعیل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہفتہ کے روز کہا کہ قومی معیشت کو درست سمت پر لانے کے لیے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کے سخت فیصلے کرنے پڑے

ہفتہ کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اگلے ماہ تک برقرار رہے گی، کیونکہ یہ قومی معیشت کے مفاد میں ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ صرف برآمدی معاون اشیا کی درآمد پر غور کیا جا سکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اس کے استحکام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا