اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو نااہل کرنا چاہتی ہے۔
حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو نااہل کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کوئی جان نہیں۔ دنیا میں تیل، گندم اور کپاس کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار ہے سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کوئی جان نہیں ہے۔