اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت اپریل میں انتخابات کرانے پر مجبور ہو جائے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اس وقت دو ماہ بھی بہت دو ر لگتے ہیں، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ کچھ بھی ہو یہ حکومت اپریل میں انتخابات کرانے پر مجبور ہو جائے گی یہ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہی پر بہت دبا ئوڈالا کہ وہ ن لیگ کے وزیرا علیٰ بنیں یا نہ چھوڑیں۔ لیکن وہ ہمارے وفادار تھے، ہمیں وفاداری واپس کرنی پڑی اور اسی طرح وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ اور ہماری پارٹی کا حصہ بنیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ فی الحال نئے آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں۔